خبرنامہ سندھ

نیب کا کے ڈی اے کے دفتر پر چھاپہ، ڈائریکٹر عبیداللہ گرفتار

نیب کا کے ڈی اے کے دفتر پر چھاپہ، ڈائریکٹر عبیداللہ گرفتار

کراچی:(ملت آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے دفتر پر چھاپہ مار کر ڈائریکٹر عبیداللہ کو گرفتار کرلیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے چند ہفتے قبل سابق ڈائریکٹر کے ڈی اے ناصر عباس کو کرپشن کے الزامات پر حراست میں لیا تھا جنہیں نیب کے حوالے کیا گیا۔ نیب حکام آج ناصر عباس کو ہتھکڑیاں لگا کر سوک سینٹر میں کے ڈی اے کے دفتر لے کر آئے اور ان کی نشاندہی پر تمام کارروائی عمل میں لائی گئی۔ نیب نے ڈائریکٹر کے ڈی اے عبیداللہ کو گرفتار کرکے اہم ریکارڈ تحویل میں لے لیا جب کہ اس دوران کے ڈی اے کے مختلف افسران سے پوچھ گچھ بھی کی گئی۔ نیب اہلکاروں نے کے ڈی اے کے چارجڈ پارکنگ اور ریکارڈ روم سمیت مختلف کمروں کی تلاشی لی اور ریکارڈ روم کے انچارج کامران کو گرفتار کرلیا۔

یب حکام آج ناصر عباس کو ہتھکڑیاں لگا کر سوک سینٹر میں کے ڈی اے کے دفتر لے کر آئے اور ان کی نشاندہی پر تمام کارروائی عمل میں لائی گئی۔ نیب نے ڈائریکٹر کے ڈی اے عبیداللہ کو گرفتار کرکے اہم ریکارڈ تحویل میں لے لیا جب کہ اس دوران کے ڈی اے کے مختلف افسران سے پوچھ گچھ بھی کی گئی