اسلام آباد ۔(ملت آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے اربوں روپے کی اراضی کے سکینڈل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔. گرفتار ہونے والوں میں سابق مختیار کار سکیم 33 محمد اقبال اعوان اور پرائیویٹ شخص محمد ابراہیم ہیں۔ مذکورہ ملزمان نے مبینہ طور پر2005ء سے 2008ء کے دوران 275 افراد سے الرحیم ولاز کے نام پر 180 ملین روپے اکٹھے کئے۔ انہوں نے اسی زمین کو ایک بار پھر بیچا اور مزید 550 ملین روپے سے زائد رقم بٹوری۔ کراچی سیکٹر31، 32 اورسیکم 33 میں 29 ایکڑ اراضی کی مالیت تقریباً 2 ارب روپے ہے۔