خبرنامہ سندھ

نیب کراچی کی کوششیں قابل تعریف ہیں:عشرت العباد

کراچی (آئی این پی) گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب کراچی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے حکومت سندھ کے اداروں اور محکموں سے کرپشن کے خاتمے کیلئے تعاون کو جاری رکھنے کے عزم اعادہ کیا ہے ۔گورنر ہاؤس کراچی میں چیک حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد مہمان خصوصی تھے ۔گورنر سندھ نے کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب کراچی کی کوششوں کو سراہا۔اس موقع پر گورنر سندھ نے حکومت سندھ کے اداروں اور محکموں سے کرپشن کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے تعاون کو جاری رکھنے کے عزم اعادہ کیا۔ڈی جی نیب کراچی نے حکومت سندھ کے مختلف محکموں کے کرپٹ افراد اور افسران سے برآمد کیے گئے 27کروڑ روپے کا چیک بھی پیش کیا۔نیب کراچی نے این بی پی ،اوجی ڈی سی ایل،واپڈا،سعودی پاک انڈسٹریل،ایگریکلچر انوسمنٹ کمپنی لمیٹیڈ،پاکستان پوسٹ آفس،لوکل گورنمنٹ،ورکس اینڈ سروسز،ایریگیشن،فوڈ،ہیلتھ ڈیپارنمنٹ گورنمنٹ آف سندھ اور بلڈرکے مختلف کیسز کے سلسلے میں 27 کروڑ روپے کی رقم برآمد کی ہے ۔یہ رقم رضاکارانہ طور پر رقم کی واپسی کے قانون اور پلی بارگین نیب (کراچی ) کے تحت برآمد کی گئی ہے جو متعلقہ محکموں کے حوالے کردی تھی ۔گورنر سندھ نے 160ملین روپے کی مالیت کے 68 اصل مالکان کو برآمد ہونے والی لیز،فلیٹس اور دکانوں کے ٹائٹل اور ملکیت کی دستاویزت حوالے کی تھیں۔270ملین میں سے 213ملین کا چیک چیف سیکرٹری سندھ کے ذریعے لوکل گورنمنٹ ،ورکس اینڈ سروسز،ایری گیشن،فوڈ،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کے حوالے کیا گیا یہ رقم رضاکارانہ اور پلی بارگین کے ذریعے حاصل کی گئی تھیں۔پانچ لاکھ روپے سعودی پاک انڈسٹریل اور ایگریکلچر انوسمنٹ کمپنی لمیٹیڈ کے حوالے کیا گیا۔