خبرنامہ سندھ

نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہوا: ستار

کراچی: (ملت+اے پی پٔی) شہر قائد میں میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد نہیں ہوا۔ فاروق ستار نے کہا کہ صرف وفاق نہیں صوبے بھی اس کے ذمہ دار ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کو نیشنل ایکشن پلان میں شامل کرنا چاہئے تھا مگر صوبائی حکومتوں نے سنگین غلطیاں کی ہیں۔