خبرنامہ سندھ

نیشنل ہائی وے پر حادثہ، دو بھائیوں سمیت چار افراد جاں بحق

نیشنل ہائی وے پر حادثہ، دو بھائیوں سمیت چار افراد جاں بحق
حیدرآباد:(ملت آن لائن) پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق ہالہ کے قریب کھنڈو کے مقام پر نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار کار نے دو بھائیوں 25 سالہ صادق بروہی اور 11 سالہ اصغر بروہی کو کچل کر ہلاک کردیا ۔ حادثے کے بعد تیز رفتار کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور سمیت کار میں سوار چار افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو مٹیاری اور حیدرآباد کے اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا تھا کہ زخمی غلام محمد اور شریف راستے میں ہی دم توڑ گئے اور ہلاکتوں کی تعداد چار ہوگئی ۔ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر کار کوتحویل میں لے لیا ہے۔