خبرنامہ سندھ

نیوکراچی:: والد کیساتھ پنشن نکلوانے والے پولیس اہلکار کا قتل

کراچی۔(ملت آن لائن) نیو کراچی سیکٹر 11 ڈی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق واقعے کے وقت مقتول اپنے والد کے ساتھ پینشن کی رقم نکلوا کر آ رہا تھا۔پولیس کے مطابق واقعے کے وقت پولیس اہلکار اپنی وردی میں نہیں تھا، واردات میں 30 بور پستول استعمال ہوا ہے جبکہ مقتول اہلکار سید احمد عباس کو سینے میں گولی لگی ہے۔آئی جی سندھ نے ایس ایس پی سینٹرل سے انکوائری رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ کرائم سین سے اکٹھے ہونے والے شواہد کی مدد سے تفتیش کو موثر اور مربوط بنایا جائے۔ابتدائی طور پر واقعے کو ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کا نتیجہ بتایا گیا تھا، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پولیس اہلکار سے رقم یا کوئی اور سامان لوٹ کر فرار نہیں ہوئے، ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے بھی واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔