خبرنامہ سندھ

نیویارک،تشدد کا شکار احمدہسپتال سے ڈسچارج

نیویارک (ملت + آئی این پی) امریکا میں زیرعلاج کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالب علم احمد کو ایک بار پھر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ۔ احمد کو چھوٹے آپریشن کے چار گھنٹے بعدہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔ لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشدد کا نشانہ بننے والے محمد احمد کا امریکا میں علاج جاری ہے۔ احمد کا گزشتہ روز چھوٹا آپریشن کیا گیا جس کے بعد اسے اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ والد کے مطابق احمد کو چھوٹے آپریشن کے چار گھنٹے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا جبکہ احمد کو مزید دو سے تین بار معائنے کیلئے اسپتال جانا ہوگا۔