کراچی:(آئی این پی)کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے ۔ نیو کراچی نالہ سٹاپ کے قریب تیز رفتار مسافر بس کو حادثہ پیش آیا ۔ حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر زخمی ہونے والی خاتون دوران علاج دم توڑ گئی ۔ پولیس کے مطابق مسافر بس تیز رفتاری کے باعث نالے سے جا ٹکرائی اور نالے میں جا گری تھی ۔ دوسری جانب سٹیل ٹائون کے قریب ٹرک اور ایمبولنس کے درمیان تصادم ہوا ۔ ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے ۔ ٹریفک پولیس کے مطابق حادثہ ایمبولینس ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا ۔