خبرنامہ سندھ

نیو کراچی پولیس نے مقابلے کے دوران 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا

کراچی (ملت + اے پی پی) نیو کراچی پولیس نے مقابلے دوران 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ نیو کراچی مظہر اقبال نے اے پی پی کو بتا یا کہ 2 ملزمان شیخ بلال اور ریحان اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے والے شہریوں سے لوٹ مار کرنے کے جرائم میں ملوث تھے اور ملزمان نے پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک شہری سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کر رہے تھے جس نے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے فوری طور پر ملزمان کا تعاقب کیا جنہوں نے پولیس پر فائرنگ کی پولیس کی طرف سے جواب کارراوئی کی گئی اور دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے ایک چوری شدہ موٹرسائیکل،4 چھینے گئے موبائل اور نقدی برآمد کر لی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔