خبرنامہ سندھ

ن لیگ کے خلاف اتنے ثبوت ہیں کہ بچ نہیں سکتے: کائرہ

لاہور: (ملت+اے پی پی) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے پاس سی پیک کے حوالے سے کوئی احتیاطی میکانزم نہیں ہے، کہتے ہیں آج بھٹو کی معاشی اور فارن پالیسی کی ضرورت ہے، آج پاکستان کو بھٹو کا ویژن چاہئے۔ لاہور میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تقریب سے خطاب میں پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ شریف برادران کی دولت تب تب بڑھی جب جب یہ حکومت میں تھے، یہ جیل میں ہوتے ہیں تب بھی ان کی دولت دوگنا بڑھ جاتی ہے۔ کائرہ کہتے ہیں لوگ ہسپتالوں میں دوا نہ ملنے سے مر رہے ہیں، اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ معیشت ترقی کر رہی ہے، آج بھٹو کی معاشی اور فارن پالیسی کی ضرورت ہے، آج پاکستان کو بھٹو کا ویژن چاہئے۔