خبرنامہ سندھ

واٹرٹینکرایسوسی ایشن کے کمشنر کراچی کے ساتھ مذاکرات کامیاب، احتجاج ختم

کراچی:(آئی این پی ) واٹر بورڈ میں مبینہ کرپشن، بد انتظامی اور ٹھیکیداری نظام کے خلاف واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کا ایم ڈی واٹر بورڈ کے دفتر کے باہر جاری احتجاج ختم کر دیا گیا ہے۔ احتجاج کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ اور واٹر ٹینکر ایسو سی ایشن کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کیا گیا۔ صدر واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن ریاض بلوچ کے مطابق کمشنر کراچی نے 24 گھنٹوں میں مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ احتجاج ختم کرنے کے بعد تمام واٹر ٹینکر شارع فیصل سے ہٹا لیئے گئے جبکہ آج صبح سے ہی شہر بھر میں پانی کی ترسیل بھی شروع کر دی جائیگی۔