خبرنامہ سندھ

وزیراعظم ملک کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی کا وژن پر کام کر رہے ہیں: زبیر

کراچی (ملت + آئی این پی) گورنر سندھ محمد زبیر سے ریاستوں او ر سرحدی امور کے وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے ملاقات کی جس دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، آپریشن ردالفساد اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ہفتہ کو گورنر سندھ محمد زبیر سے وزیر سرحد امور لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدلاقار بلوچ نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم ملک کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی کا وژن پر کام کر رہے ہیں ، سرحدی اور قبائلی علاقوں کی ترقی بھی ان کے سیاسی وژن کا حصہ ہے ۔ اس موقع پر وزیر سرحد امور عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ قبائلی اور سرحدی علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ (ن م)