خبرنامہ سندھ

وزیراعظم کے کراچی پہنچنے پر گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے استقبال کیا

کراچی (ملت + آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کے کراچی پہنچنے پر سندھ کے گورنر محمد زبیر اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا‘ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ منگل کو وزیراعظم محمد نواز شریف کراچی پہنچے تو سندھ کے گورنر محمد زبیر اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال‘ سینیٹر سلیم ضیاء اور دیگر رہنما بھی ہوائی اڈے پر موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔