خبرنامہ سندھ

وزیراعلیٰ،ڈی جی رینجرز کراچی آپریشن مزید مؤثر بنانے پر متفق

وزیر اعلیٰ سندھ:(ملت+اے پی پی) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کراچی آپریشن کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی سمیت صوبے میں امن ومان کی صورت حال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔