خبرنامہ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سے ایم پی اے جاوید ناگوری کی ملاقات

کراچی (اے پی پی) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ایم پی اے جاوید ناگوری نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم پی اے جاوید ناگوری نے باہمی دلچسپی کے امور سمیت لیار ی میں ڈرینیج نالوں کی صفائی و دیگر مسائل پر بات چیت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ بہت جلد لیاری کا دورہ کریں گے اور لیاری کو بہتر طریقے سے ڈویلیپ کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ جس طرح لیاری کی عوام نے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا میں لیاری آ کر عوام کا شکریہ ادا کروں گا۔