خبرنامہ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سے واپڈا چیئرمین مزمل حسین کی ملاقات

کراچی (ملت + آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے واپڈا کے چیئرمین مزمل حسین نے ملاقات کی‘ ملاقات میں واپڈا کے سندھ میں جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ چیئرمین واپڈا نے سندھ میں جاری منصوبوں پر خصوصی توجہ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ پیر کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے واپڈا کے چیئرمین مزمل حسین نے ملاقات کی ملاقات میں واپڈا کے سندھ میں جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ حب ڈیم کی دیوار تین فٹ بلند کرنے پر بھی گفتگو کی گئی۔ چیئرمین واپڈا نے سندھ میں جاری منصوبوں پر خصوصی توجہ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ (ن غ)