کراچی(ملت آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوئی جس میں صوبے میں جاری حالیہ دہشت گردی کی لہر کی روشنی میں صوبے کی مجموعی امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں کراچی ٹارگٹڈ آپریشن اور ڈرگ مافیا کے خلاف آپریشن کا جائزہ بھی کیا گیا۔