خبرنامہ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نےرینجرزکےقیام اوراختیارات میں توسیع کردی

کراچی:(اے پی پی) نو منتخب وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے رینجرز کے قیام میں ایک سال اور خصوصی اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔ رینجرز کے قیام اور خصوصی اختیارات میں سندھ۔ ،وفاق اور رینجرز میں جاری تناؤ اور ابہام کو منتخب وزیر اعلیٰ نے رینجرز کے قیام اور خصوصی اختیارات میں توسیع کرکے دور کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے رینجرز اختیارا ت کی سمری پر دستخط کر کے سمری منظور کر لی ہے جس کے مطابق رینجرز کے سندھ میں قیام میں ایک سال کی جب کہ خصوصی اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کی گئی ہے،واضح رہے رینجرز کو خصوصی اختیارات صرف کراچی تک محدود ہوں گے اور اس کا اطلاق 19 جولائی 2016 سے ہو گا۔