خبرنامہ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نےگورنرکواپنا استعفیٰ پیش کردیا

وزیراعلیٰ:(اے پی پی) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ جمعرات کو اجلاس ہوگا جس میں گورنر سندھ وزیراعلیٰ سندھ کا استعفیٰ قبول کریں گے جس کے بعد کابینہ خودبخود تحلیل ہو جائے گی۔ نئے وزیر اعلیٰ کے لیے نمبرزگیم شروع ہوگیا ہے اور مراد علی شاہ نے مطلوبہ حمایت حاصل کرنے کی کوششیں تیزکردی ہیں۔ ادھر پی ٹی آئی نے خرم شیر زمان کو اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے جبکہ ایم کیو ایم نے بھی اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ آئینی طریقہ کار کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے الوداعی ملاقات میں اپنا استعفیٰ پیش کریں گے، جس کے بعد صوبے کے نامزد وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ اپنی نامزدگی کی کارروائی کرکے جمعے کو سندھ اسمبلی اجلاس میں اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ انہیں بلامقابلہ منتخب کرایاجائے جس کے لئےپیپلزپارٹی کے دیگر جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔