خبرنامہ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

کراچی: (اے پی پی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا۔ اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن، ملزمان کی جے آئی ٹیز، انسداد دہشت گردی عدالتوں کے قیام اور پرایسکیورٹرز کی تعیناتی کے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ اجلاس میں ججز کی سیکیورٹی کے لئے خصوصی فورس اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔ ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دیں گے جبکہ چیف سیکرٹری سندھ انسداد دہشت گردی عدالتوں کے قیام اور پراسیکیوٹرز کی تعیناتی سے متعلق اجلاس کو آگاہ کریں گے۔