خبرنامہ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے ملیر میں ہسپتال کا افتتاح کردیا

کراچی (ملت + اے پی پی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملیر میں ہسپتال کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کو اس موقع پر سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مراد علی شاہ نے کہا کہ رواں سال مزید تین اسپتال مکمل ہو جائیں گے، ملیر میں واٹر بورڈ ڈویژن بھی بنادیا گیا ہے۔ افتتاح کے موقع پر رکن سندھ اسمبلی مرتضیٰ بلوچ، سیکریٹری صحت فضل اللہ پیچوہو، سیکریٹری بلدیات محمد رمضان اعوان اور دیگر موجود تھے۔