خبرنامہ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کاسکھر بورڈ کا نویں جماعت کا پرچہ آؤٹ ہونے پر نوٹس ،رپورٹ طلب کرلی

کراچی (ملت + آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سکھر بورڈ کا نویں جماعت کا پرچہ آؤٹ ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ پرچہ آؤٹ ہونے کے معاملے میں معافی کی گنجائش نہیں جس نے بھی پرچہ آؤٹ کیا وہ اب گھر جائے گا۔ منگل کو وزیراعلیٰ سندھ نے سکھر بورڈ کا نویں جماعت کا پرچہ آؤٹ ہونے پر نوٹس لے لیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ پرچہ آؤٹ ہونے کے معاملے میں معافی کی گنجائش نہیں جس نے بھی پرچہ آؤٹ کیا وہ اب گھر جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سیکرٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈز کو فوری رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔