خبرنامہ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کا اساتذہ کے مسائل حل کرنے کا وعدہ

سندھ کا اساتذہ

وزیر اعلیٰ سندھ کا اساتذہ کے مسائل حل کرنے کا وعدہ

کراچی:(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کابینہ نے این ٹی ایس پاس اساتذہ کی مستقلی کا فیصلہ کیا ہے۔ ’اساتذہ پڑھانے پر زور دیں، میں آپ کا ہر مسئلہ حل کروں گا‘۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سے ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر، محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام اور وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تعلیم کی بہتری میرے لیے سب سے اہم ہے۔ اساتذہ تنظیموں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم 76 بلین روپے تعلیم پر خرچ کر رہے ہیں۔ ’پارلیمنٹیرینز ہر 5 سال بعد عوام کو ٹیسٹ دیتےہیں، اگر اساتذہ بھی 5 سال بعد ٹیسٹ دے دیں تو کیا حرج ہے‘۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کابینہ نے این ٹی ایس پاس اساتذہ کی مستقلی کا فیصلہ کیا ہے۔ ’اساتذہ پڑھانے پر زور دیں، میں آپ کا ہر مسئلہ حل کروں گا‘۔ انہوں نے سنہ 1992 سے پہلے بھرتی کیے گئے گریڈ 7 کے اساتذہ کو گریڈ 16 میں اپ گریڈ کرنے کا بھی اعلان کیا، ’جن ٹیچرز نے 25 سال سروس کی، انہیں گریڈ 16 ملے گا۔ وزیر اعلیٰ نے فوری طور پر پروپوزل بنا کر دینے اور اساتذہ کے ٹائم اسکیل کا مسئلہ حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ یاد رہے کہ دو روز قبل وزیر اعلیٰ نے تعلیم سے متعلق کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی اسکول ایجوکیشن اسٹینڈرڈز 2013 کا جائزہ لے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ ہر 5 سال بعد تمام اساتذہ کے ٹیسٹ ہوں گے۔ اساتذہ کی تقرری تھرڈ پارٹی کے ذریعے میرٹ پر ہوگی۔