خبرنامہ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کا اویس شاہ اورامجد صابری کیسز جلد حل کرنے کا حکم

کراچی: (آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں چیف سیکریٹری، آئی جی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی سمیت صوبے کے امن وامان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ آئی جی سندھ نے امن وامان کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے گزشتہ روز کور کمانڈر ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے اجلاس کے فیصلے پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔ انھوں نے آئی جی سندھ کو شہر میں لگے تمام سی سی ٹی وی کیمروں کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی۔ سید قائم علی شاہ نے مزید 20 ہزار پولیس اہلکار میرٹ پر بھرتی کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔