خبرنامہ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کا سندھ سیکرٹریٹ کا اچانک دورہ

کراچی: (ملت+آئی این پی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نیو سندھ سیکرٹریٹ کا اچانک دورہ کیا۔ غیر حاضر افسران کے خلاف ڈسپلنری ایکشن کے احکامات بھی جاری کردیئے۔ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے نیو سیکرٹریٹ بلڈنگ میں صبح نو بجے چھاپہ مارا۔ پہلی منزل سے ساتویں منزل تمام افسران کے دفاتر کا دورہ کیا اور تمام افسران کی حاضری کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے غیر حاضر افسران پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اْن کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری دیئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے افسران کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ سب سیدھے ہوجائیں ورنہ سخت ایکشن ہوگا۔ ساڑھے نو بجے تک افسران دفتر نہیں پہنچتے تو بہتر ہے کہ گھر بیٹھیں۔