خبرنامہ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کا سٹی کورٹ کا دورہ، صفائی کا جائزہ لیا

کراچی (آئی این پی) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس سے سٹی کورٹ تک کا دورہ کرکے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وزیراعلیٰ ہاؤس سے صبح کو نکلے اور سٹی کورٹ جاتے ہوئے راستے میں ڈی جے سائنس کالج پرصفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور کالج پرنسپل سے بھی ملاقات کی۔وزیر اعلٰی کی آمد سے قبل بلدیاتی عملے نے صفائی کا کام کیا۔ وزیر اعلیٰ کی آمد سے قبل سٹی کورٹ اور اس کے اطراف سیکورٹی الرٹ کی گئی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔