خبرنامہ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کا پٹرول اور ڈیزل کے بحران پر تشویش کا اظہار ، رپورٹ طلب کر لی

کراچی (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی جاری ہڑتال کے باعث صوبے بھر میں پٹرول اور ڈیزل کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری ٹرانسپورٹ سے پٹرول کی قلت پر رپورٹ طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی جاری ہڑتال کے باعث صوبے بھر میں پٹرول اور ڈیزل کے بحران پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان اسٹیٹ آئل اور آئل کمپنیوں کو آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن سے بات چیت کرکے فوری مسئلہ حل کرنے کا مشورہ دیا اور صوبائی سیکریٹری ٹرانسپورٹ طحہ فاروقی سے پورے معاملے اور پٹرول کی صوبے بھر خصوصی طور کراچی میں قلت پر رپورٹ طلب کر لی۔