خبرنامہ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی کےمختلف علاقوں کا دورہ

کراچی (آئی این پی )وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں جاری ترقیاتی کام جلد مکمل کر لیے جائیں گے۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ شہر کے دورے پر نکل پڑے۔ کسٹم ہاؤس اور پاکستان چوک پر مندروں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مندر کی پجاری کی جانب سے مراد علی شاہ کو اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا جبکہ مراد علی شاہ نے مندر کی خوبصورتی کو کیمرے میں بھی قید کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہنگامی دورے آئندہ بھی جاری رہیں گے تاکہ انتظامیہ الرٹ رہے اور اپنا کام بخوبی ادا کرے۔ انکا کہنا تھا کہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں جلد مکمل کر لیا جائیگا۔ ترقیاتی کاموں کیلئے بجٹ موجود ہے۔ وقت کم ہے اور مقابلہ سخت جلد شہر قائد کی کھوئی ہوئی خوبصورتی واپس لائیں گے۔