خبرنامہ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کا کورنگی کراسنگ فلائی اوور کی افتتاحی تقریب کا نوٹس

کراچی (ملت + آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورنگی کراسنگ فلائی اوور کی افتتاحی تقریب کا نوٹس لیتے ہوئے وزیربلدیات کو تحقیقات کے بعد دو روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورنگی کراسنگ فلائی اوور کی افتتاحی تقریب کا نوٹس لے لیا۔مراد علی شاہ نے واقع کے خلاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کس نے انتظامات کرکے میڈیا کو دعوت دی،معاملہ سنجیدہ اور حکومت کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے وزیربلدیات کو تحقیقات کے بعد دو روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔۔(خ م)