کراچی (آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بھولنے کی عادت نہ گئی‘ سندھ اسمبلی میں اپنی نشست بھول کر اپوزیشن لیڈر کی نشست پر جا بیٹھے‘ ایوان میں قہقہے لگ گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو سپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا آغاز ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ جب اجلاس میں شرکت کے لئے آئے تو ایک بار پھر اپنی نشست پر بیٹھنا بھول گئے اور جلدی میں اپوزیشن لیڈر کی نشست پر جا بیٹھے جس پر اراکین سندھ اسمبلی نے خوب قہقہے لگائے تاہم بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ کو ان کی نشست دکھائی گئی جس پر وہ جا کر براجمان ہوگئے۔ (ن غ)