خبرنامہ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کے آج تک کسی حکم پر عمل نہیں ہوا‘ خواجہ اظہار

کراچی (ملت + آئی این پی) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے آج تک کسی حکم پر عمل نہیں ہوا‘ وزیراعلیٰ نئے کپڑوں میں میڈیا کے سامنے تصویریں بنواتے ہیں‘ اردو زبان کی مخالفت کے درپردہ عزائم کو سمجھنا مشکل نہیں۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پورے پاکستان نے اردو زبان سے متعلق قرارداد مسترد ہونے کا نوٹس لیا۔ اردو زبان کی مخالفت کے درپردہ عزائم کو سمجھنا مشکل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے آج تک کسی حکم پر عمل نہیں ہوا۔ وزیراعلیٰ نئے کپڑوں میں میڈیا کے سامنے تصویریں بنواتے ہیں۔ (ن غ)