خبرنامہ سندھ

وزیراعلیٰ سند ھ کو ،دھند کے باعث بذریعہ ٹرین کراچی جانا پڑا

سکھر(آئی این پی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو گڑھی خدابخش کا دورہ مہنگا پڑ گیا ،دھند کے باعث طیارہ روانہ نہ ہوسکا بذریعہ ٹرین کراچی جانا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق اتور کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اورکابینہ کے کئی ارکان نے گڑھی خدابخش کا دورہ کیا تاہم واپسی پر شدید دھند کے باعث ان کے خصوصی طیارے کی پرواز منسوخ کرنا پڑی جس پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور کابینہ کے ارکان کو بذریعہ ٹرین کراچی جانا پڑا ۔دھند کے باعث شالیمار ایکسپریس بھی دو گھنٹے تاخیر سے پہنچی