وزیراعلیٰ نے امتحانی فیس لینے کا نوٹس لے لیا
کراچی:(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سرکاری اسکولوں میں نویں اوردسویں جماعت کے طلبہ وطالبات سے امتحانی فیس کی وصولی کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سرکاری اسکولوں میں نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ و طالبات سے امتحانی فیس کی وصولی کا نوٹس لے لیا ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ کوئی بھی سرکاری اسکول امتحانی فیس وصول نہیں کرسکتا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کے طلبہ اگر تاریخ گزرنے کے بعد امتحانی فارم جمع کرائیں گے تو اس صورت میں انھیں لیٹ فیس ادا کرنی ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تمام امتحانی بورڈز اور سیکریٹری بورڈزکو نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ و طالبات سے فیس وصول نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مردم شماری شفاف انداز میں ہونی چاہیے کیونکہ یہ مسئلہ بڑا اہم ہے لیکن ہر ایک کو بیانات کی حد تک اس میں دلچسپی ہے۔ سندھ اسمبلی میں مردم شماری کے نتائج پر پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جیسے ہی مردم شماری کا عمل شروع ہوا کچھ شکایتیں آئیں، میں نے کہا تھا کہ مردم شماری شفاف انداز میں ہونی چاہیے کیونکہ یہ مسئلہ بڑا اہم ہے لیکن ہر ایک کو بیانات کی حد تک ہی مردم شماری میں دلچسپی ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے دکھ ہے کہ اتنے اہم ایشو پر حزب اختلاف اور حزب اقتدار کے اراکین کی ایوان میں تعداد انتہائی کم ہے، قائد حزب اختلاف بھی ایوان میں نہیں ہیں جب کہ میں اپنی مصروفیات ترک کرکے اسمبلی پہنچا ہوں۔ مردم شماری سے متعلق کچھ تجاویز دی تھیں، پینسل سے فارم بھرنے پر اعتراض کیا تھا جب کہ ہم نے فارم 2 کی کاپی مانگی تاکہ ریکارڈ تو ہمیں ملے، مردم شماری نو سال تاخیر سے ہوئی، مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مردم شماری کے عبوری نتائج پیش کیے گئے، میں جو کوشش کرسکتا تھا وہ کی لیکن ہم مردم شماری کو روک نہیں سکتے تھے۔