خبرنامہ سندھ

وزیراعلیٰ نے پراسرار بیماری کا نوٹس لے لیا

کراچی: (ملت+اے پی پی) ملیر سعود آباد میں پراسرار بیماری کے اسرار جاری ہیں۔ تشخیص نہ ہو سکی۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کہتے ہیں علاج کے لئے بیماری کی تشخص ضروری ہے، ڈینگی کا مرض بڑی حد تک کم ہو گیا۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کا خیال ہے کہ یہ ڈینگی نہیں، تاہم اس کے ایک سے دوسرے شخص کو لگنے کا امکان ہے۔ ڈاکٹر عبدالوحید پنہور نے شہریوں کو مچھروں سے بچنے کا مشورہ بھی دیا۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ نے ملیر سعود آباد ہسپتال میں ادویات کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیر صحت کو ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ مراد علی شاہ نے پراسرار بیماری پھیلنے کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔