خبرنامہ سندھ

وزیراعلیٰ کا رات گئےشہر میں جاری ترقیاتی کاموں کامعائنہ

وزیراعلی سندھ:(اے پی پی) وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کاشہرکےمختلف علاقوں کادورہ جاری ہے اور اب سے کچھ دیر قبل وہ ملیرمرغی خانےکےقریب نیشنل ہائی پرمرمتی کام کامعائنہ کرنے پہنچ گئے جہاں انھوں نے وہاں موجود پان فروش کو بلا کر ترقیاتی کام کی رفتارکی معلومات لیں۔ وزیراعلیٰ کےہمراہ صوبائی وزراء مکیش کمارچاولہ اورجام خان شوروبھی موجود ہیں ۔ وزیراعلیٰ نےقائدآباد پل پرون وےکی خلاف ورزی کرنےوالی پولیس موبائل کوواپس بلوالیا اور ون وےکی خلاف ورزی کرنےوالےپولیس اہلکارکوجھاڑپلادی۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ نے پرائیویٹ گاڑی میں کلفٹن کےمختلف علاقوں کادورہ کیا اور جیو نیوزکےساتھ خصوصی گفتگو بھی کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں اس موت کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کامعائنہ کرنے نکلا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس وقت ترقیاتی کام ہونگے اچانک دورہ کروں گا۔