خبرنامہ سندھ

وزیراعلی سندھ سےکورکمانڈر کراچی کی ملاقات

کراچی:(اے پی پی) وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سے کورکمانڈر کراچی نوید مختارنے ملاقات کی جس میں کراچی آپریشن جاری رکھنے پربھی اتفاق کیا گیا۔ کراچی میں وزیراعلی ہاؤس میں وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سے کورکمانڈرکراچی نوید مختارنے ملاقات کی جس میں شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دیگرمعملات بھی زیرغورآئے جب کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رکھنے پربھی اتفاق کیا گیا۔