خبرنامہ سندھ

وزیراعلی سندھ سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

وزیراعلی سندھ سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

کراچی: (ملت آن لائن) امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن کی وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ۔جمعہ کو یہاں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں امریکی قونصل جنرل اور وزیراعلی سندھ کے درمیان یو ایس ایڈکے منصوبوں، اسکول، میونسپل سروسز اور دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس ملاقات میں یوایس ایڈ کے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر گریجوری ہنگر کے علاوہ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سکندر میندھرو اور چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی محمد وسیم بھی موجود تھے۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں شعبہ زراعت میں تعاون کرنے پر بھی بات چیت کی گئی، جبکہ وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مردم شماری شفاف انداز میں ہونی چاہیے کیونکہ یہ مسئلہ بڑا اہم ہے لیکن ہر ایک کو بیانات کی حد تک اس میں دلچسپی ہے۔ سندھ اسمبلی میں مردم شماری کے نتائج پر پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جیسے ہی مردم شماری کا عمل شروع ہوا کچھ شکایتیں آئیں، میں نے کہا تھا کہ مردم شماری شفاف انداز میں ہونی چاہیے کیونکہ یہ مسئلہ بڑا اہم ہے لیکن ہر ایک کو بیانات کی حد تک ہی مردم شماری میں دلچسپی ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے دکھ ہے کہ اتنے اہم ایشو پر حزب اختلاف اور حزب اقتدار کے اراکین کی ایوان میں تعداد انتہائی کم ہے، قائد حزب اختلاف بھی ایوان میں نہیں ہیں جب کہ میں اپنی مصروفیات ترک کرکے اسمبلی پہنچا ہوں۔ مردم شماری سے متعلق کچھ تجاویز دی تھیں، پینسل سے فارم بھرنے پر اعتراض کیا تھا جب کہ ہم نے فارم 2 کی کاپی مانگی تاکہ ریکارڈ تو ہمیں ملے، مردم شماری نو سال تاخیر سے ہوئی، مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مردم شماری کے عبوری نتائج پیش کیے گئے، میں جو کوشش کرسکتا تھا وہ کی لیکن ہم مردم شماری کو روک نہیں سکتے تھے۔