خبرنامہ سندھ

وزیراعلی سندھ سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر طارق احسن کی ملاقات

کراچی (ملت + آئی این پی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ہفتہ کو بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر طارق احسن نے وزیر اعلی ہاؤس میں ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی تجارت کے فروغ سمیت مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ، وزیراعلی سندھ نے کہاکہ اس وقت پاکستان کی بنگلہ دیش ایکسپورٹ 10بلین روپے ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے کہاکہ بنگلہ دیش کی معاشی حالات مستحکم ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش نے لوڈشیدنگ کا خاتمہ کر دیا ہے اب ہم بھی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے کو شاں ہیں اور اس وقت صوبہ سندھ میں تھر کول اور ونڈ انرجی سمیت مختلف طریقوں سے بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور بہت جلد پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔