خبرنامہ سندھ

وزیراعلی سندھ سے کورکمانڈرکراچی کی ملاقات

کراچی(آئی این پی )کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں کراچی ٹارگٹڈ آپریشن سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ کراچی میں ترجمان سی ایم ہاؤس کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے کور کمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارکی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سانحہ کوئٹہ کے بعد امن و امان کی صورت حال اور کراچی ٹارگٹڈ آپریشن سمیت دیگر امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد اورپیش رفت پربھی غورکیا گیا جب کہ ایپکس کمیٹی کا اجلاس نومبرکے پہلے ہفتے میں بلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ ملاقات میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔