خبرنامہ سندھ

وزیراعلی سندھ کا اپنےہم شکل عرفان شاہ کوفون

کراچی:(آئی این پی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے ہم شکل عرفان شاہ کو فون کیا اور انہیں کراچی آنے کی دعوت بھی دی ہے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے اپنے ہم شکل عرفان شاہ کو فون کیا گیا، وزیراعلی نے عرفان شاہ کو کراچی آنے اوراپنا ذاتی مہمان بننے کی دعوت بھی دی۔ ہم شکل عرفان علی شاہ نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سے ملنے سندھ ضرور جاؤں گا جب کہ فون پر وزیر اعلیٰ نے میری عمر اور کاروبار سے متعلق دریافت کیا اور کہا کہ انہیں اپنا ہم شکل دیکھنے کا بے تابی سے انتظار ہے اس لئے انہوں نے مجھے اپنے ہاں مہمان بننے کی دعوت دی ہے۔