خبرنامہ سندھ

وزیراعلی سندھ کا خاتون کےپیٹ میں قینچی رہ جانےکا نوٹس

کراچی (آئی این پی )وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے لاڑکانہ میں آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں قینچی رہ جانے کا نوٹس لے لیا۔ کمشنر لاڑکانہ اور وائس چانسلر ایس بی بی یو کو خاتون کا فوری علاج کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے لاڑکانہ میں آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں قینچی رہ جانے کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے قینچی نکالنے کے لئے دوبارہ آپریشن کے لئے پچاس ہزار روپے طلب کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر لاڑکانہ اور وائس چانسلر ایس بی بی ایم یو سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے خاتون کا فوری علاج کرنے کی ہدایت کردی ہے۔