کراچی:(آئی این پی)دو روز قبل وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے جناح اسپتال کے اسپیشل وارڈ میں ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے اہم شخصیت کا پیغام ڈاکٹر عاصم کو پہنچایا۔ وزیر داخلہ سندھ کی ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کو انتہائی خفیہ رکھا گیا۔ ذرائع کے مطابق دو روز قبل وزیر داخلہ سندھ اچانک ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کیلئے آئے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹرعاصم سےملاقات کیلئے دیگر سیاسی شخصیات بھی اسپتال آ رہی ہیں تاہم تمام ملاقاتوں کو خفیہ رکھا جا رہا ہے۔