خبرنامہ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ایم پی اے جاوید ناگوری کی ملاقات

کراچی(ملت + آئی این پی)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ایم پی اے جاوید ناگوری نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں ایم پی اے جاوید ناگوری نے باہمی دلچسپی کے امور سمیت لیار ی میں ڈرینیج نالوں کی صفائی سمیت دیگر مسائل پر بات چیت کی ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ بہت جلد لیاری کا دورہک کریں گے اور لیاری کو بہتر طریقے سے ڈولیپ کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ جس طرح لیاری کی عوام نے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا میں لیاری آ کر عوام کا شکریہ ادا کروں گا۔