خبرنامہ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سے نئے تعینات ہونے والے آئی جی سندھ کی ملاقات

کراچی (آئی این پی) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے نئے تعینات ہونے والے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ملاقات کی، ملاقات میں اے ڈی خواجہ کو گائیڈ لائن دی۔نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو نئے تعینات ہونے والے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی۔ترجمان وزیر اعلیٰ کے مطابق ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ نے اے ڈی خواجہ کو گائیڈ لائن دی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اللہ دینو خواجہ کو سندھ بالخصوص کراچی میں امان و امان کی صورتحال پر توجہ دینے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ اے ڈی خواجہ اچھی شہرت اور ڈسپلن رکھنے والے افسر ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے نئے تعینات ہونے والے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو تھانہ کلچر کو بھی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔(اح)