خبرنامہ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سے ڈی جی رینجرز کی ملاقات

کراچی:(آئی این پی) وزیر اعلیٰ سندھ سے ڈی جی رینجرز کی ملاقات ، امن و امان کی صورتحال ، ٹارگٹڈ آپریشن اور دیگر امور پر بات چیت ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے وزیر اعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں امن وامان اور عدالتوں میں جاری دہشتگردی کے کیسز میں پیش رفت ، کراچی ٹارگٹڈ آپریشن اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی ۔ اس موقع پر وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے ۔