کراچی: (اے پی پی)وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے کورکمانڈر کراچی لیفٹنٹ جنرل نوید مختارنے ملاقات کی اور صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہارکیا ۔ترجمان وزیر اعلی ہائوس کے مطابق وزیراعلی سیدقائم علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹنٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی، ملاقات میں امن وامان ، نیشنل ایکشن پلان ، ٹارگیٹڈ آپریشن اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میںکورکمانڈر کراچی لیفٹنٹ جنرل نوید مختارکی جانب سے ٹارگیٹڈ آپریشن تیز کرنے اور مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہارکیا گیا۔