خبرنامہ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے وفد کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ کے

کراچی ۔ 17 اکتوبر (ملت + اے پی پی) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے وفد نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد، ممبر پروفیسر رضا بھٹی، سید نوید شاہ شامل تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو، سیکرٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈز نوید شیخ، وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکرٹری نوید کامران بلوچ بھی موجود تھے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران یونیورسٹی کی سطح پر تعلیم کو بہتر کرنے اور پی ایچ ڈی کے پروگرام کو عالمی سطح پر کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں تعلیمی شعبہ میں ایمرجنسی نافذ کی ہے جس کے تحت پرائمری تعلیم سے لے کر یونیورسٹی کی تعلیم کو فوکس کیا جا رہا ہے۔