کراچی(ملت آن لائن) کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ نے رات گئے شہر کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبے جلد مکمل کئے جائیں۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے برنس روڈ کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا جبکہ صدر ایمپریس مارکیٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی معائنہ کی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں، اس دوران وزیر اعلیٰ سندھ گلشن اقبال میں نوجوانوں کو کھیلتا دیکھ کر کرکٹ کھیلنے کے لئے رک گئے اور بیٹنگ کرتے ہوئے زور دار چھکا بھی لگایا۔دورے کے اختتام پر مراد علی شاہ نے بہادر آباد میں سحری کی ان کے ہمراہ کمشنر کراچی اور صوبائی وزراء بھی تھے۔