خبرنامہ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ کی ایک دن میں 3 بار مزار قائد پر حاضری

کراچی: (ملت+اے پی پی) ایک موقع، ایک ہی دن اور ایک ہی مقام پر تین بار حاضریاں اور وہ بھی یکے بعد دیگرے! مراد علی شاہ بابائے قوم کے یوم پیدائش پر پہلے کابینہ ارکان کے ساتھ مزار قائد پہنچے، فاتحہ خوانی کی اور پھول بھی چڑھائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ واپس پہنچے تو ابھی سانس بھی نہ لینے پائے تھے کہ پھر بلا لئے گئے۔ اب کی بار بلاول بھٹو کے ساتھ حاضری دینے پہنچ گئے۔ صاحبزادے یعنی پی پی پی چیئرمین کے بعد والد بزرگوار یعنی شریک چیئرمین کی باری آئی۔ یوں مراد علی شاہ کی مزار قائد پر تیسری حاضری آصف علی زرداری کے ہمراہ ہوئی۔