خبرنامہ سندھ

وسیم اخترنےگھبراہٹ کا شکارہوکراعترافی بیان دیا: راؤ انوار

کراچی: (آئی این پی) ایس ایس پی ملیر نے شہر قائد کے لئے ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر کے اعترافی بیان سے متعلق سوالات کا جواب دے دیا۔ دنیا نیوز کے پروگرام ٹونائٹ ود معید پیرزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے راؤ انوار نے اسلم کالا کی گرفتاری کا انکشاف بھی کیا۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق، وسیم اختر نے بارہ مئی کے واقعات میں ملوث دیگر افراد کی نشاندہی بھی کی ہے۔ راؤ انوار کا کہنا تھا کہ اعترافی بیان سے تفتیش آگے بڑھانے میں مدد ملے گی، جلد مزید گرفتاریاں بھی ہونگی۔ دوسری جانب، ملیر پولیس نے سنٹرل جیل حکام سے رابطہ کیا ہے۔ جیل حکام سے وسیم اختر کے وکلاء کو خط کے حوالے سے تفصیلات لی جائیں گی۔